صفحہ اول » بلاگ » تعلیم و تربیت کا نصاب

تعلیم و تربیت کا نصاب

Nisab-e-Taleemایل ایل بی کے نصاب میں اصول قانون، اصولِ قانون اسلامی، آئینِ پاکستان، قانون کی تعبیر و تشریح، مسلم پرسنل لا، قانون معاہدہ و بیع، پارٹنر شپ ایکٹ، مرکنٹائل لا۔ انشورنس ، ٹیکس، رینٹ، شہادت، لیبر ، کمپنی وغیرہ سے متعلق قوانین کو شامل کیا گیا ہے۔ کل سات پیپر سو مارکس کے یوں دونوں برس کل 13 پیپرز پاس کرنے پڑتے ہیں۔
ایل ایل بی سال اوّل میں چار پیپر پڑھائے جاتے ہیں جن میں دساتیرِ عالم کا تقابلی مطالعہ، شریعت لا، حقوقِ انسانی اوراسلامی اور مغربی اصول قانون کا تقابلی مطالعہ شامل ہیں۔ سال دوم میں صرف دو پیپر پاس کرنا ہوتے ہیں۔ طالب علم ،انٹرنیشنل لا، سماجی قانون سازی، جرمیات، قانونِ شہادت، کمپنی لا اور مضاربت، شپنگ لا، ٹیکسیشن اور لیبر لا میں سے دو مضامین کا انتخاب کرسکتا ہے۔ اس کے علاوہ دو سو مارکس کا تھیسس لکھنا پڑتا ہے ۔تھیسس کا موضوع نصاب میں شامل مضامین سے متعلق ہوتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

کیریر پلاننگ کے اہم نکات

اپنا جائزہ لیں اور خود کو جانیں اپنے اندر کی شخصیت کا جائزہ لیجیے۔ اپنے …