صفحہ اول » بلاگ » ملازمت کیسے تلاش کی جائے ؟

ملازمت کیسے تلاش کی جائے ؟

zindagi-ke-rastey-job-search
دنیا میں دو قسم کے لوگ ہوتے ہیں۔ ایک وہ جو ملازمت کرتے ہیں، دوسرے وہ جو ملازمت نہیں کرتے۔

دنیا میں دو قسم کے لوگ ہوتے ہیں۔ ایک وہ جو ملازمت کرتے ہیں، دوسرے وہ جو ملازمت نہیں کرتے۔ اپنے آس پاس نگاہ دوڑایئے، آپ کو ان میں دو اقسام کے لوگ نظر آئیں گے۔ عمر اور ذہنی معیار کے ایک خاص حصے میں پہنچنے کے بعد ہر انسان کے لیے یہ لازم ہوجاتا ہے کہ وہ اپنے آپ کو ان دونوں میں سے کسی ایک گروہ سے وابستہ کرلے، لیکن یہ وابستگی اختیار کرنا،کھیل نہیں ہوتا۔ اس ایک فیصلے سے پوری زندگی جڑی ہوتی ہے۔ ابتدائی عمر میں کیا جانے والا یہ بہ ظاہر غیر اہم ، رسمی اور فوری نوعیت کا فیصلہ نہ صرف ایک فرد بلکہ کئی نسلوں پر محیط ہوجاتا ہے اور صرف ایک شخص کا زندگی کے ابتدائی ا یام میں کیا جانے والا فیصلہ کئی لوگوں کی تقدیر بن جاتا ہے۔
اگر آپ تعلیم کے کسی مرحلے کی تکمیل کے بعد زندگی کے اس مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں جہاں اپنی یا خاندان کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کسی روزگار میں مصروف ہونا ضروری ہوگیا ہو، آپ پر اہل خانہ، دوستوں اور حکومت کا ٹیکسوں یا فیسوں کی صورت میں دباؤ ہو، تو اوپر بیان کیے گئے دونوں میں سے کسی ایک گروہ میں شامل ہونے سے پہلے ان تمام امکانات اور دشواریوں کا اندازہ کر لیجیے جو منزل کی جستجو میں آپ کو پیش آسکتی ہیں ۔
کاروبار اور ملازمت دو مختلف پیشے ہیں جن میں کامیابی کے پیمانے ایک دوسرے کے متضاد ہوتے ہیں۔ زیرِ نظر مضمون میں ملازمت حاصل کرنے کے بارے میں چند اہم نکات بتائے جارہے ہیں، جن سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے ۔

یہ بھی دیکھیں

زندگی کے راستے

رفیع الزمان زبیری بچپن میں جب قائد اعظم کے اسکول جانے کا وقت آیا تو …