صفحہ اول » بلاگ » مونٹیسوری نظامِ تعلیم اور اس کی تربیت

مونٹیسوری نظامِ تعلیم اور اس کی تربیت

imagesاس نظام میں استاد بچوں کے سامنے کھڑے ہوکر پڑھانے کے بجائے ان کے ساتھ مل کر اور ان میں شامل ہوکر انھیں ایک مرتب کردہ طریقے کے مطابق کھیل اور دیگر مشاغل میں مصروف رکھتا ہے۔ اس کا بنیادی فلسفہ یہ ہے کہ خودبچوں کو حرکت و عمل(ایکٹیویٹی) کا موقع دیا جائے اور انھیں ان کے اپنے ماحول کے مطابق کھیل، کھلونوں اور دیگر معاون اشیا سے’’سیکھنے‘‘ کا موقع فراہم کیا جائے۔ سوسائٹی کے بچوں کے لیے کنڈر گارٹن کی کلاس اور اس کا ماحول اور وہاں تدریسی اشیا مختلف ہوں گی اور لیاقت آباد کے بچوں کے لیے کلاس میں مختلف ماحول اور مختلف اشیا ہوں گی۔ ایسا ماحول اور اشیا جو اِن کے گھروں کے ماحول اور اشیا سے مطابقت رکھتی ہوں۔
پاکستان میں کنڈر گارٹن کی ٹریننگ کا فی الحال کوئی باقاعدہ ادارہ نہیں ہے۔ کراچی میں گارڈن روڈپر واقع ٹیچرز ریسورس سینٹر میں سال کے دوران 120 گھنٹوں کا ایک تربیتی ورک شاپ منعقد کیا جاتا ہے جس میں دلچسپی رکھنے والے لڑکے اور لڑکیاں شرکت کرتے ہیں۔ اس تربیتی کورس کی فیس تقریباً ساڑھے تین ہزار روپے ہے۔ ایک ورک شاپ میں 22،23 امیدواروں کو شامل کیا جاتا ہے۔ کنڈر گارٹن نرسری اسکول کے استاد کو 12 سو روپے سے دو ہزار روپے تک تنخواہ ملتی ہے چوں کہ ان دونوں شعبوںیعنی مونٹیسوری اور کنڈر گارٹن میں تربیت یافتہ اساتذہ کی کمی ہے اس لیے جو نوجوان طلبہ اور طالبات پڑھانے کا شوق رکھتی ہیں ان کے لیے مستقبل میں مواقع موجود ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

کیریر پلاننگ کے اہم نکات

اپنا جائزہ لیں اور خود کو جانیں اپنے اندر کی شخصیت کا جائزہ لیجیے۔ اپنے …