صفحہ اول » بلاگ » اخراجات ،وظائف اور سہولتیں

اخراجات ،وظائف اور سہولتیں

بیچلرز آف انجینئرنگ سال اوّل کی فیس مجموعی طور پر تین سو نو ے روپے ہے۔ سال دوم، سوم اور چہارم کی فیس دو سو باون روپے سالانہ ہے۔ سال اوّل کے ہر طالب علم کو ڈرائنگ کا سامان،کیلکولیٹر ، دستی اوزاروں کا سیٹ، وغیرہ خریدنا ہوتا ہے جس پر خرچ کا تخمینہ تقریباً تین ہزار روپے لگایا جاتا ہے۔طلبہ کو بعض ایسی کتابیںخریدنے کی ضرورت پڑتی ہے جو نہ صرف سال اوّل میں بلکہ پورے پیشہ ورانہ کیریئرکے دوران کام آتی ہیں۔ البتہ ان کتابوں کی خریداری پر ڈیڑھ ہزار روپے تک اخراجات کا تخمینہ لگایا جاتا ہے۔ اگر فنڈ موجود ہوں تو یونی ورسٹی ہر شعبے میں اوّل اور دوم آنے والے طالب علموں کو سالانہ امتحان کے نتائج کی بنیاد پر وظیفہ بھی دیتی ہے۔ اوّل آنے والے طالب علم کو نو سو روپے سالانہ اور دوم آنے والے طالب علم کو سات سو روپے سالانہ وظیفہ دیا جاتا ہے، ضرورت مند طلبہ کو چھ سو تیس روپے سالانہ تک مالی امدادا بھی فراہم کی جاتی ہے۔ مختلف شعبوں میں پہلی پوزیشن لینے والے طلبہ کو طلائی تمغے دیے جاتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

Three-Types-of-Learners

سیکھنے کے تین انداز

معلومات حاصل کرنے، حاصل ہونے والی معلومات کو سمجھنے اور اس کی مدد سے مسئلے …