صفحہ اول » کمرشل پائلٹ

کمرشل پائلٹ

pilotsہوا بازی ایک پر شوق اور سنسنی خیز پیشہ ہے۔ پاکستان میں ہوا بازوں کی اکثریت اس پیشہ کو بہ طور شوق اپناتی ہے اور اسی شوق کو زندگی
گزارنے کا ذریعہ بناتی ہے۔ کھلی اور بے کراں فضاؤں میں پرندوں کی طرح پرواز کرنا واقعی ایک سنسنی خیز تجربہ ہوتا ہے اور کہتے ہیں کہ جو ایک مرتبہ فضا میں پرواز کرلے وہ اس تجربے کو بار بار دوہرانا چاہتا ہے اور اس مشغلے سے کبھی بھی بیزار نہیں ہوتا۔
فضا میں طیاروں کو اڑانا نہایت ذمہ داری کا کام ہے۔ اگر ہوا باز سے کوئی چوک ہوجائے یا طیارے کا کوئی پرزہ یا نظام صحیح کام کرنا چھوڑ دے تو نہ صرف طیارے اور ہوا باز کو خطرہ لاحق ہوتا ہے بلکہ طیارے میں سوار مسافروں کی زندگی بھی خطرے میں پڑجاتی ہے، اس لیے اس کی تربیت نہایت کڑی ہوتی ہے جو نوجوان اس پیشے کو اپنانا چاہتے ہیں انھیں ذہنی طور پر اس بات کے لیے تیار رہنا چاہیے کہ کمرشل پائلٹ کے لائسنس کے حصول کے لیے انھیں سخت محنت کرنا ہوگی۔

(کمرشل پائلٹ لائسنس (سی پی ایل
ہوا باز بننے کا پہلا مرحلہ یہ ہے کہ آپ کمرشل پائلٹ لائسنس حاصل کریں۔ یہ لائسنس سول ایوی ایشن اتھارٹی، ان افراد کو جاری کرتی ہے جو مقررہ طبی امتحان، ہوا بازی کا مقررہ عملی امتحان اور نظریاتی امتحان (تھیوری ایگزامی نیشن) کامیاب کریں اور انھوں نے مجموعی طور پر ۰۰۲ گھنٹوں کی پرواز مکمل کرلی ہو۔

ہوا بازی کی ابتدائی تربیت (سی پی ایل) کے لیے امیدوار کا انٹر میڈیٹ سائنس میں (طبیعیات، کیمیا اور ریاضی کے مضامین کے ساتھ) کامیاب ہونا ضروری ہے۔ عمر کی کم سے کم حد 18سال ہے اور جسمانی و ذہنی طور پر ہر لحاظ سے تندرست ہونا ضروری ہے