مرچنٹ نیوی

وظیفہ

این کیڈٹ کی تربیت کے دوران امیدواروں کو 675 روپے ماہانہ وظیفہ دیا جاتا ہے۔ اکادمی میں داخلے کے وقت 900 روپے آﺅٹ فٹ الاﺅنس ملتا ہے ۔

کیڈٹ

پاک بحریہ میںبہ بطور افسر شامل ہونے کا دوسرا موقع ان نوجوانوں کو حاصل ہے جنھوں نے بارہویں جماعت ( پری انجینئرنگ) کا امتحان کم سے کم 45 فی صد نمبروں کے ساتھ کامیاب کیا ہواوران کی عمر ساڑھے سولہ سال سے اکیس سال کے درمیان ہو۔ انٹر میڈیٹ کے علاوہ ہائر کیمبرج اسکول (اے لیول) سرٹیفکیٹ (مع ریاضی وطبیعیات) یا ڈپلوما آف ایسوسی ایٹ انجینئر کے حامل نوجوان بھی کیڈٹ کے لیے درخواستیں دے سکتے ہیں۔ پاکستان نیول اکادمی میں کیڈٹ کے لیے درخواستیں سال میں دو مرتبہ ، اپریل اوراکتوبر میں طلب کی جاتی ہیں ۔ منتخب امیدواروں کو ”پاکستان نیول اکادمی رہبر“ میں ڈھائی سال کی تعلیم و تربیت دی جاتی ہے۔ جس میں ڈیڑھ سال بہ طور کیڈٹ اورایک سال بہ طور مڈشپ مین کی تربیت شامل ہے۔ اس تربیت کی کامیاب تکمیل پر نوجوانوں کو بی ای کی سند اوربحریہ میںبہ طور ایکٹنگ سب لیفٹیننٹ کمیشن دے دیا جاتا ہے ۔

وظیفہ

پاکستان نیول اکادمی میںبہ طورکیڈٹ تربیت کے دوران امیدواروں کو 910 روپے ماہانہ وظیفہ ملتا ہے۔ مڈ شپ مین کو 1940 روپے ماہانہ وظیفہ دیا جاتا ہے۔ رہائش، کھانا، وردی اور علاج بلا معاوضہ فراہم کیے جاتے ہیں۔ وظیفے کے علاوہ مختلف الاﺅنسز بھی دیے جاتے ہیں۔ تعلیم و تربیت کے تمام اخراجات پاک بحریہ ادا کرتی ہے ۔

انتخاب کا طریقہ

این کیڈٹ اورکیڈٹ کے لیے انتخاب کا طریقہ دو مرحلوں پر مشتمل ہے۔ اخبار میں بھرتی کے اعلان کے بعدخواہش مند نوجوان پاک بحریہ کے سلیکشن اینڈ ریکروٹنگ سینٹر پر حاضر ہوتے ہیں جہاں ان کا ابتدائی انتخاب کیا جاتا ہے۔ اس انتخاب میں تحریری امتحان اور انٹرویو کے علاوہ طبی معائنہ شامل ہے۔ ابتدائی مرحلے میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو انٹر سروسزسلیکشن بورڈ کے امتحانات اورانٹرویوز دینے ہوتے ہیں اور طبی معائنہ کراناہوتا ہے۔ آئی ایس ایس بی سے کامیاب ہونے والے امیدواروں کی فہرست نیول ہیڈکوارٹر بھیجی جاتی ہے۔ جہاں امیدواروں کا آخری انتخاب ہوتا ہے ۔

پاک بحریہ کی تربیت گاہیں

پاکستان نیول اکادمی رہبر منوڑہ کے جزیرے پرقائم اس درس گاہ میں بحریہ کے کیڈٹس کو تربیت فراہم کی جاتی ہے۔ یہ اکادمی 1961ء میں قائم کی گئی تھی۔

پی این ایس کار ساز پاک بحریہ کی یہ درس گاہ نیوی کی تربیت کے جدید آلات سے لیس ہے اور دفاع پاکستان میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اس تربیت گاہ سے بحریہ کے افسرِ اعلیٰ فنی مہارت حاصل کرکے نکلتے ہیں اورملک کے سمندروں اور ساحلوں کا دفاع کرتے ہیں ۔

پی این ایس ہمالیہ منوڑہ کے جزیرے پر سینڈز پٹ کی سمت بحریہ کی تربیت گاہ ”ہمالیہ“ واقع ہے جو نیوی کے ہرمتعلقہ شعبے میں تربیت اورمہارت فراہم کرنے کا ذریعہ ہے۔ درحقیقت ”ہمالیہ“ تربیت گاہوں کے ایک سلسلے کا نام ہے جن میں بحری جہازرانی، توپ خانہ، روایتی جنگی حربوں، غوطہ خوری اور زیرِ آب جنگی حربوں کی تربیت دی جاتی ہے ۔

پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج ”جوہر “ کار ساز روڈ پر بحریہ کا انجینئرنگ کالج ”جوہر“ واقع ہے جہاں بحری جنگی حربوں، میرین الیکٹرونک ، الیکٹریکل انجینئرنگ ،نیو کلیئر انجینئرنگ اورویپن انجینئرنگ کے علاوہ کمپیوٹر سائنس کی بھی اعلیٰ تعلیم دی جاتی ہے ۔

پی این ایس رہنم یہ بحریہ کا جونیئرکیڈٹ کالج ہے جہاںاین کیڈٹ اسکیم کے امیدواروں کو تربیت دی جاتی ہے پاک بحریہ کے بارے میں مزید تفصیلات کے لیے پاکستان نیوی ریکروٹمنٹ اینڈسلیکشن سینٹر کے درجِ ذیل دفاتر سے رجوع کیجیے : 414 زر غون روڈ، مقابل سرینا ہوٹل ،کوئٹہ ۔ فون 9203171 مکان نمبر ۔ سی 653/1 ، عید گاہ روڈ،سکھر ۔ فون 614000 7 ۔ لیاقت بیرکس ، رفیقی شہید روڈ ،کراچی ۔ فون 56636704 G-57 شیر شاہ روڈ ،ملتان ۔ فون 30644 مکان نمبر ۔ 178 ۔ رضا ٹاﺅن ، ڈاک خانہ چک نمبر 204 ،فیصل آباد ۔ فون 752087 92 ۔ شامی روڈ ، فورٹریس اسٹیڈیم ،لاہور ۔ فون 6662184-5 مکان نمبر 467 ، ڈیفنس روڈ ، نیولالہ زار ،راول پنڈی ۔ فون 572786 وارسک روڈ ، کینٹ ،پشاور ۔ فون 273995