پیشے

کون سا پیشہ بہتر رہے گا

Published

on

والدین اور اساتذہ کے کرنے کے کام
بچوں کے کیریئر پلاننگ کے سلسلے میں والدین اور اساتذہ کے کرنے کے کام یہ ہیں:
دلچسپیوں کا جائزہ لیجیے
بچوں میں کیریئر کا رجحان بالکل ابتدائی دور ہی سے معلوم کیا جاسکتا ہے، ضروری نہیں ہے کہ میٹرک پاس کرنے کے بعد ہی معلوم ہو۔ ہمارے ہاں ماؤں کی بڑی عجیب تمنا ہوتی ہے کہ میرا بیٹا تو انجینئر بنے گا یا میرا بیٹا تو ڈاکٹربنے گا۔ حالاں کہ اس ملک میں ڈاکٹراورانجینئر تقریباً ہردو گھنٹے میں ایک کی اوسط سے بن رہے ہیں اور بے روزگاری کا شکار ہیں۔ اس کے باوجود والدین کی یہی خواہش ہوتی ہے۔ پھر وہ یہ نہیں دیکھتے کہ بچے میں اس بات کا رجحان ہے یا نہیں۔ اس میں والدین کا قصور نہیں ہے،اس لیے کہ ہمارے ہاں اس میدان میں کام ہوا ہی نہیں ہے۔ والدین کو چاہیے کہ اپنے بچوں کے ساتھ بیٹھ کر اور اساتذہ کو چاہیے کہ اسکول میں اجتماعی پروگرام کے ذریعے بچوں سے اس موضوع پر گفتگو کریں اوران سوالات کے ذریعے معلومات حاصل کریں :
 کون سی چیزیں آپ کو مسرت دیتی ہیں ؟
 آپ کے کورسز میں پسندیدہ اور ناپسندیدہ کون سے ہیں ؟
 کیا آپ لوگوں کے ساتھ کام کرنا پسند کرتے ہیں ؟
 آپ ہنگامی حالات میں کام کرناپسند کرتے ہیں یاپرسکون ماحول میں ؟
 آپ کو مشغلوں اور شوق میں کیا چیزیں متاثر کرتی ہیں؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version