متفرق
نصابِ تعلیم میں گھریلومعاشیات
پنجاب، سرحد اور آزاد کشمیر کا نصاب تقریباً یکساں ہے۔ یہاں یہ واضح کرنا ضروری ہے کہ لاہور اور پشاور کے کالجوں میں ایف ایس سی کا سرٹیفکیٹ نہیں دیا جاتا
گھریلو معاشیات میں تمام مضامین خواتین کی دلچسپی سے متعلق ہوتے ہیں۔ تاہم سندھ، سرحد اورپنجاب کے اداروں کے نصاب میں معمولی فرق ہے، سندھ میں کراچی، حیدر آباد اور خیر پور کے کالج برائے گھریلو
معاشیات کا نصاب یکساں ہے۔ یہاں ایف ایس سی سال اوّل اور دوم میں مندرجہ ذیل مضامین پڑھائے جاتے ہیں۔
اردو، انگریزی، غذا اور غذائیت، پارچہ بافی اور لباس، اطلاقی فنون، طبیعیات، کیمیا، انتظام طعام وتحفظ غذا، گھریلو ملبوسات کے مسائل، گھریلو انتظام، بچوں کی نشوونما، خاندانی تعلقات، معارفِ اسلامیہ، مطالعہء پاکستان۔
بی ایس سی میں پڑھائے جانے والے مضامین کی تفصیل یہ ہے:
انگریزی، اسلامک آئیڈیا لوجی یا تحریکِ پاکستان، متعلقہ فنون، غذائیت ، نامیاتی و حیاتی کیمیا، سوشل سائنسز ، بچپن و بلوغت ، گھریلو معاشیات، لباس اور پارچہ بافی( اعلیٰ) گھریلو انتظام (رہائش اور مکان) خاندانی و طبقاتی ترقی، فنون اور تاریخ سماجیات پڑھائے جاتے ہیں۔
ان مضامین کے علاوہ طالبات کو مندرجہ ذیل مضامین میں سے دو کا انتخاب کرنا ہوتا ہے۔
فنون و دست کاری، تجرباتی غذائیں، بچوں کی دیکھ بھال، مدرسہء اطفال کا انتظام، زبان و ادب، تعلیم برائے گھریلو معاشیات، انتظامِ ادارہ، پارچہ بافی اور ملبوسات میں تخلیقی اثرات۔
پنجاب، سرحد اور آزاد کشمیر کا نصاب تقریباً یکساں ہے۔ یہاں یہ واضح کرنا ضروری ہے کہ لاہور اور پشاور کے کالجوں میں ایف ایس سی کا سرٹیفکیٹ نہیں دیا جاتا بلکہ میٹرک کے بعد بی ایس سی کا چار سالہ کورس کرایا جاتا ہے۔ لاہور کالج کے بی ایس سی سال اوّل اور دوم میں پڑھائے جانے والے مضامین میں غذا اور غذائیت ، کیمیا، لباس اور پارچہ بافی، گھریلو انتظام، انگریزی، اردو، اسلامک اسٹیڈیز، انتظام طعام اور تحفظِ غذا، حیاتیات وعلمِ جراثیم، متعلقہ فنون، بچے کی نشوونما، گھریلو لباس اور گھریلو پاچہ بافی، انگریزی ،مطالعہء پاکستان، اور اردو شامل ہیں۔ سال سوم میں انگریزی، گھریلو معاشیات اور گھریلو انتظام، گھریلو طبیعیات، معارفِ اسلامیہ، عمومی نفسیات، لباس(اعلیٰ) اور حیاتی کیمیا، لازمی مضامین ہیں اور متعلقہ فنون، تجرباتی غذا، بچوں کی دیکھ بھال اور نرسری اسکول کے مسائل میں سے کسی ایک مضمون کو منتخب کرسکتے ہیں۔ سال آخر میں انگریزی، گھر اور گھر کی رہائش، خاندان و برادری، غذا اور غذائیت(اعلیٰ) متعلقہ فنون(اعلیٰ) غذائیت میں سے ایک مضمون منتخب کیا جاسکتا ہے۔ جب کہ انتظامِ ادارہ یا تعلیم برائے گھریلو معاشیات میں سے ایک مضمون کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ یہ نصاب لاہور کالج برائے گھریلو معاشیات اور کلیہ برائے گھریلو معاشیات کالج اسلام آباد کے لیے ہے۔ لاہور کالج کے بی ایس سی سال اوّل ، دوم ،سوم او ر چہارم کا نصاب اسلام آباد کالج میں ایف ایس سی سال اوّل دوم اور بی ایس سی سال اوّل دوم کے نصاب میں پڑھایا جاتا ہے۔
لاہور اور پشاور کے کالجوں میں جن مضامین میں ایم ایس سی کرایا جاتا ہے ان میں غذا اور غذائیت، لباس اورپارچہ بافی،نشوونما ئے اطفال اور خاندانی تعلقات، متعلقہ فنون، اورانتظامِ خانہ قابلِ ذکر ہیں۔ ایم ایس سی سال اوّل میں انٹرمیڈیٹ کی طالبات کو تعلیم دینی ہوتی ہے۔ مضمون سے متعلق کسی عام دلچسپی کے موضوع پر مقالہ تحریر کرنا ہوتا ہے۔ لیکن اگر کوئی طالبہ مقالہ تحریر نہ کرنا چاہے تو اسے اپنے مضمون سے متعلق اضافی پرچہ دیناہوتا ہے۔